رینجرز نے سعود آباد اور الفلاح کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی

جمعہ 8 جون 2018 16:50

رینجرز نے سعود آباد اور الفلاح کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے سعود آباد اور الفلاح کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریجرز کے مطابق سعود آباد اور الفلاح کے علاقوں میں کارروائی کرکے 3ملزمان محمد جمن عرف خان ،عرفات اور فیصل کو گرفتار کیا گیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔تینوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔