Live Updates

نوشہروفیروز پی پی پی کی مشکلات میںاضافہ،سید، جتوئی گروپ گرینڈکریموکرٹیکس الائنس(جی ڈی ای)پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینگے ، ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض پی پی پی سابق منتخب نمائندوں اور اہم رہنمائوںکاخفیہ اجلاس،آزادحیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

جمعہ 8 جون 2018 19:51

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) نوشہروفیروز پی پی پی کی مشکلات میںاضافہ،سید، جتوئی گروپ گرینڈکریموکرٹیکس الائنس(جی ڈی ای)پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینگے ، ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض پی پی پی سابق منتخب نمائندوں اور اہم رہنمائوںکاخفیہ اجلاس،آزادحیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ، تفصیلی خبر موجب ضلع نوشہروفیروزکی سیاست کامحور سمجھے جانے والے دو بڑے سیاسی گروپ سیداور جتوئی گروپوںنے عام انتخابات2018سندھ میں قائم پی پی پی مخالف گرینڈ کریموکرٹیکس الائنس(جی ڈی ای)پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ اعلان جتوئی گروپ کے روح رواں سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ خان جتوئی اورسید گروپ نوشہروفیروزروح رواں سینئر سیاستدان، سابق ڈپٹی اسیپکرقومی اسمبلی سیدظفرعلی شاہ نے دربیلو میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کیا،رہنمائوں کا کہناتھاکہ ضلع کے اہم پی پی پی رہنمائوں نے اتحاد میں شمولیت کیلئے رابطہ کیا ہے اور نوشہروفیروزمیں یہ اتحاد کلین سویپ کرتے ہوئے پی پی پی کی کرپشن کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردے گا،سید ظفرعلی شاہ کا مزید کہنا تھاکہ بنی گالا میں پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں بتایا کہ تھا کہ سندھ میں پی پی پی کا مقابلہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو ہماری حمایت کرنی چاہے،اعلامیہ مطابق قومی اسمبلی کے حلقہNA-211سے سید گروپ کے سید ظفر علی شاہ، قومی اسمبلی کے حلقہ NA-212سے جتوئی گروپ کے غلام مرتضیٰ خان جتوئی امیدوار ہونگے،سندھ اسمبلی کے حلقہPS-33نوشہروفیروز1سے سید گروپ کے سید زوہب شاہ، سندھ اسمبلی کے حلقہPS-35نوشہروفیروز3سے جتوئی گروپ کے راضی خان جتوئی،سندھ اسمبلی کے حلقہPS-36نوشہروفیروز4سے جتوئی گروپ کے مسروراحمدخان جتوئی،جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہPS-34نوشہروفیروز2کے امیدوار کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،پاکستان پیپلزپارٹی نے ابھی تک نوشہرو فیروزکیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ قومی اسمبلی کے حلقہNA-211سے سیدابرار علی شاہ، قومی اسمبلی کے حلقہ NA-212 سے ممتاز چانڈیو امیدوار ہونگے،سندھ اسمبلی کے حلقہPS-33نوشہروفیروز1سے سید سرفراز شاہ، سندھ اسمبلی کے حلقہPS-34نوشہروفیروز 2 سے سید مراد علی شاہ، سندھ اسمبلی کے حلقہPS-35نوشہروفیروز3سے عبدالحق بھرٹ،سندھ اسمبلی کے حلقہPS-36نوشہروفیروز4سے ضیاء الحسن لنجارامیدواربتائے جا رہے ہیں تاہم پی پی پی ذرائع نے مذکورہ ناموں کی تصدیق نہیں کی ہے،دوسری طرف موجودہ صورت حال میں پی پی پی سے ناراض اراکین کاایک خفیہ اجلاس ہوا ہے ذرائع کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی سید اصغر شاہ، سردار عثمان عالمانی،رئیس عبدالغفار ڈہراج، فیروز خان جمالی،رئیس مقصوداحمد خشک ،نبی بخش لاکھو، شکیل احمدجلبانی،اللہ بخش خشک، علی لاکھو، علی خان عالمانی اور دیگر نے مذکورہ اجلاس میں شرکت کی ،شرکا نے بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہارکیا لیکن ضلع بھر غلط ٹکٹوں کی تقسیم اور وعدوں کے مطابق انہیں ٹکٹ نہ دیئے جانے پر آزاد حیثیت کیساتھ انتخابات میں حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا،نوشہروفیروز ضلع کے سیاسی تجزیہ کارمحمد سلیم مغل کے مطابق ضلع نوشہروفیروز کے دو بڑے سیاسی گروپ سیداور جتوئی گروپوںکی جانب سے عام انتخابات2018سندھ میں قائم پی پی پی مخالف گرینڈ کریموکرٹیکس الائنس(جی ڈی ای)پلیٹ فارم سے حصہ لینے کے اعلان بعد اس اتحاد کی جیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، کیونکہ قومی اسمبلی کے حلقہ NA-212 پرجتوئی خاندان1988کے بعدسے متواتر جیتا آرہا ہے ،جتوئی خاندان کا قومی اسمبلی کے حلقہNA-211پر بڑا اثر ہے جسکا فائدہ پاکستان کے سب سے سینئرسیاست دان سید ظفر علی شاہ کو پہنچے گا،سندھ اسمبلی کے حلقہPS-34نوشہروفیروز2سے اگر سید گروپ کے سابق ممبر سندھ اسمبلی سید احمد علی شاہ امیدوار ہوتے ہیں تو ان کی جیت کے زیادہ امکانات ہیں کیونکہ انکی سابق خدمات سے وہ اس حلقہ کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں، سندھ اسمبلی کے حلقہPS-33 نوشہروفیروز1، سندھ اسمبلی کے حلقہPS-35نوشہروفیروز3،سندھ اسمبلی کے حلقہPS-36نوشہروفیروز4پرسخت اور ون ٹو ون مقابلے کے امکانات ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات