ٹنڈوالہیار میں عام انتخابات 2018کے لئے ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں کے فارم جمع کرانے اور لینے کا سلسلہ جاری

جمعہ 8 جون 2018 21:47

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) ٹنڈوالہیار میں عام انتخابات 2018کے لئے ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں کے فارم جمع کرانے اور لینے کا سلسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

فارم لینے اور جمع کرانے والوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور آزاد امیدوار شامل مجموعی طور پر ضلع ٹنڈوالہ یار کی ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں کے لئے 180فارم وصول کئے گئے جن میں پی ایس 60کے لئے 89اور پی ایس 61کے لئے 46اور این ای224 کے لئے 46 فارم وصول کئے گئے دوسری جانب کاغذات نامزدگی وصول کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویز نل صدر سید علی نواز شاہ رضوی نے این اے 224اور پی ایس 60پر ،سابق ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ رضوی نے پی ایس 60پر، ضلعی کونسل چیئرمین مخدوم علی محمد ولہاری نے این اے 224، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ علی پلھ این اے 224 ، ایس یو پی کے امیر علی تھیبو این اے 224 ،ایم ڈبلیو ایم سید عنایت شاہ رضوی این اے 224، نے فارم جمع کرائے پی ایس 60پر پی ایس پی کے پروفیسر علیم خانزادہ ، رائے حق کے کلیم اللہ ، آزاد امیدوار کشور لال ، آزاد امیدوار سید الطاف ، پی ٹی آئی کے علی پلھ نے فارم جمع کرائے پی ایس 61پر سابق تعلقہ ناظم حاجی خیر محمد کھوکھر ، اور ان کے بیٹے ذوالقرنین کھوکھر نے فارم جمع کرائے جن کو اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ز نے اسکرونٹی کے لئے 12اور 13جون کو طلب کرلیا دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی کونسلر ادیبہ گل مگسی نے پی ایس 60سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذت نامزدگی حاصل کرلی ہے ۔