سرگودھا ،ْ اینٹی کار لفیٹنگ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی تین چوری شدہ کاریں برآمد کر لیں

ہفتہ 9 جون 2018 15:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) سرگودھا میں اینٹی کار لفیٹنگ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی تین چوری شدہ کاریں برآمد کر لیں۔ذرائع کے مطابق انچارج اینٹی کارلفٹنگ سیل نے ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد اور گوجرانوالہ کے علاقہ سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی تین کاریں برآمد کیں۔

(جاری ہے)

جو ڈی پی او سرگودہا محمد سہیل چوہدری نے اصل مالکان کو بلواکر گاڑیوں کی چابیاں انکے حوالے کردیں۔ اس موقع پرمدعی مقدمات نے کہا کہ عید کے موقع پر ہماری چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرنا ہمارے لیے سرگودہا پولیس کی طرف سے عید کا تحفہ ہے۔ ڈی پی او سرگودہا نے انچارج AVLSاور انکی ٹیم کو اس کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :