بڑے بڑے سیاسی پہلوان 247 کے اکھاڑے میں اتر گئے

فاروق ستار، پرویز مشرف، مصطفی کمال، عارف علوی سمیت دیگر رہنما میدان میں ہیں

ہفتہ 9 جون 2018 17:29

بڑے بڑے سیاسی پہلوان 247 کے اکھاڑے میں اتر گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) کراچی میں قومی اسمبلی کا حلقہ 247 سیاسی جماعتوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ بڑے بڑے سیاسی پہلوان 247 کے اکھاڑے میں اتر گئے، فاروق ستار، پرویز مشرف، مصطفی کمال، عارف علوی سمیت دیگر رہنما میدان میں ہیں۔ماضی کا این اے 250 کراچی کا پوش علاقہ ڈیفنس، کلفٹن، صدر سمیت دیگر علاقوں پر مشتمل ہے، اب قومی اسمبلی کا حلقہ 247 بڑے بڑوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اہم سیاسی پہلوان 247 کے اکھاڑے میں اتر گئے، حلقے سے تین سیاسی جماعتوں کے سربراہ سمیت دیگر رہنما الیکشن لڑینگے۔

(جاری ہے)

سابق صدر پرویز مشرف نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، ایم کیوایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اسی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال بھی این اے 247 سے قسمت آزما رہے ہیں۔ایم ایم اے کے امیدوار اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عارف علوی، سوشل ایکٹوسٹ جبران ناصر اور پیپلزپارٹی سے عزیز میمن بھی دنگل کا حصہ ہیں۔ ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے عفنان اللہ خان بھی میدان میں ہیں۔ 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے عارف علوی اس حلقے سے کامیاب ہوئے تھے۔