نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری کے خلاف ن لیگ کا پراپیگنڈہ،غیر اخلاقی ہی: خرم نواز گنڈا پور
پنکچر لگنے کی سہولت ختم ہونے پر پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، شریف برادران جھوٹے روزہ دار عبادت کی بجائے احتجاج پر مجبور ہیں،فیاض وڑائچ
ہفتہ 9 جون 2018 20:20
(جاری ہے)
خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ عید الفطر کے بعد آئندہ انتخابات کی حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔ہمارے لوگ از خود قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوںمیںکا غذات جمع کروا رہے ہیں جب ٹکٹ کے اجراء کا مرحلہ آئے گا تو حتمی اعلان کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ کاغذات کی سکروٹنی کے عمل کو جتنا وقت درکار ہے نہیں دیا جا رہا ،اس مختصر وقت میں امیدوار کی اہلیت جاننا اور اس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی صداقت کو پرکھنا نا ممکن ہے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عوام کو ہر قسم کی دھاندلی اور دبائو سے آزاد ماحول میں رائے دینے کا حق دیا جائے۔دھن،دھونس،دھاندلی سے اسمبلیوں میں جانے والے ملک و قوم کی خدمت نہیں کر سکتے۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے کہا ہے کہ شریف برادران جھوٹے ہیں،لوڈ شیڈنگ جوں کی توں ہے،روزہ دار شدید گرمی میں مجبور ہو کر عبادت کی بجائے مظاہرے کر رہے ہیں۔اشرافیہ کو انکے جھوٹوں اور مخلوق خدا کو تنگ کرنے کی بھی سزا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت لوڈشیڈنگ کے پس پردہ حقائق کو عوام کے سامنے رکھے اور اس بات کی تحقیق کی بجائے کھربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیوں نہیں ہوا ذمہ داروں کو پھانسیاں ملنی چاہئیں۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.