پیپلز پارٹی مکمل تیاری کیساتھ پنجاب میں امیدوار لا رہی ہے ،(ن) لیگ کا ہر جگہ سے مقابلہ کریگی‘حیدر زمان قریشی

(ن) لیگ کے امیدوار جھوٹے نعروں سے تنگ آکر پارٹی چھوڑ رہے ہیں ،شہباز شریف کی شو بازیاں ختم ہونے والی ہیں

ہفتہ 9 جون 2018 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما حیدر زمان قریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مکمل تیاری کے ساتھ پنجاب میں امیدوار لا رہی ہے ،(ن) لیگ کا ہر جگہ سے مقابلہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کے اکثر امیدوار پہلے ہی شہباز شریف کو چھوڑ چکے ہیں ،(ن) لیگ کے امیدوار جھوٹے نعروں سے تنگ آکر پارٹی چھوڑ رہے ہیں ،شہباز شریف کی شو بازیاں ختم ہونے والی ہیں ،شہباز شریف پنجاب کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر چلتے بنے ۔حیدر زمان قریشی نے کہا کہ شہباز شریف کے لگائے گئے سارے منصوبے ایک دن بھی نہیں چل سکے ،شہباز شریف کے منصوبے حکومت کے ختم ہوتے ہی اگلے روز بند ہوگئے ۔