Live Updates

پرویز رشید نے چوہدری نثار کو ٹکٹ دے دیئے جانے کے امکان کا اظہار کردیا

چوہدری نثار اگر درخواست دیتے ہیں تو پھر ان کو ٹکٹ دیے جانے پر ضرور غور کیا جائے گا: سابق وزیر اطلاعات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 جون 2018 20:23

پرویز رشید نے چوہدری نثار کو ٹکٹ دے دیئے جانے کے امکان کا اظہار کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) پرویز رشید نے چوہدری نثار کو ٹکٹ دے دیے جانے کے امکان کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار اگر درخواست دیتے ہیں تو پھر ان کو ٹکٹ دیے جانے پر ضرور غور کیا جائے گا۔

ٹکٹوں کی تقسیم پارٹی پالیسی کے تحت ہی ہوگی۔ ٹکٹس ان رہنماوں کو دیے جائیں گے جو درخواست دیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا دو مراحل میں اعلان کریگی ،ْ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے پر قائم ہیں ،ْ انہیں ٹکٹ دینے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے کہ اگر چوہدری نثار کی جانب سے ٹکٹ کی درخواست نہ آئی تو انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کی جگہ درخواست دینے والوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور کیا گیا ،ْ اس حوالے سے پارٹی صدر شہباز شریف اور پارٹی کے قائد نواز شریف کے درمیان اختلاف موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 2 مرحلوں میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا جائیگا ،ْ پہلے مرحلے میں 10 جون کو بعض امیدواروں کے نام سامنے لائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق 70 فیصد ٹکٹ پرانے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو دیے جائیں گے اور بعض پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی وجہ سے متبادل امیدوار رکھے جائیں گے ،ْ بعض حلقوں سے 3 سے 4 کورنگ امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز کے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز سامنے آئی ہے ،ْ مریم نواز کو کراچی سے بھی الیکشن لڑانے کی تجویز ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات