ساہیوال ، چلتی ٹرین سے اترتے ہو ئے نو جوان زندگی کی بازی ہار گیا

ہفتہ 9 جون 2018 20:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) چلتی ٹرین سے اترتے ہو ئے نو جوان جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق 18سالہ بلال نامی نوجوان لا ہور سے ساہیوال آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں ساہیوال آرہا تھا کہ جب ٹرین ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو اس نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ریلوے حکام نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔