عام انتخابات میں تاخیر سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوجائیگا ،لقمان کاکڑ

ہفتہ 9 جون 2018 20:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی بی 25سے نامزد امیدوار لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات اگر وقت پر نہیں ہوتے تو ملک آئینی بحرانوں سے دو چار ہوجائے گا بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ صوبے کے عوام کے حق کی بات ہے اس بار بھی اگر بلوچستان کے عوام نے اقتدار کو موقع دیا تو صوبے کے نوجوان بیروزگاروں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں امن و امان ، صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے عوام کو بہتر زندگی فراہم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئے کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ 2018ء کے عام انتخابات وقت پر ہوں جس ملک میں بدترین آئینی بحران پیدا ہوگا جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر دور میں صوبے کے عوام کے حق کے لئے روز اول سے جدوجہد کررہی ہے بلوچستان کے عوام نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا بلوچستان نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے یہاں کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے ماضی میں تمام سیاسی جماعتوں نے صوبے کے پسماندگی میں کردار ادا کیا ہے ماضی میں حکمرانوں نے یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر نہیں کئے انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر عوام کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل ہی وہ واحد لیڈر ہے جنہوں نے اصولوں کی سیاست پر سودا بازی نہیں کی اس بار بھی اگر عوام نے موقع پر دیا تو صوبے کے نوجوان بیروزگاروں کے لئے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کریں گے ۔