Live Updates

بنوں،عمران خان کو جتوانے کیلئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے صلاح مشورے ، کارکن متحرک

ہفتہ 9 جون 2018 20:37

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) پارٹی چیئرمین عمران خان کو جتوانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صلاح مشورے شروع کر کے کارکن متحرک ہو گئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے این اے 35 بنوں پر انتخابات میں حصہ لینے کا ختمی فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماء ملک مصطفٰی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے بنوں کے قومی نشست این اے 35 پر انتخاب کے فیصلے کے بعد یقینی کامیابی کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کی جائیگی انشاء اللہ بنوں کے ایک قومی و چاروں صوبائی نشستیں جیت کر دکھائیں گے اور ضلع بنوں پر عرصہ سے قابض چور اور لٹیروں کو سیاست سے آوٹ کر دیں گے سیاست خدمت کا دوسران نام ہے مگر یہاں سیاستدانوں نے سیاست کو اپنا کاروبار بنالیا ہے اور وہ لوگ آج لگژی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں جس کا ماضی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس بار اگلا وزیر اعظم بنوں ہی سے منتخب ہوگا اپنے قائد کو جتوانے کیلئے ضلع بھر کے کارکنان کو متحرک کرکے تن من دھن کی بازی لگائیں گے اور انتخابات کیلئے بھر پور تیاری کرکے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات