را ولپنڈی،وزارت ریلوے نے ریلوے ورکرز یونین کی ڈیمانڈپر ہائوس ریکوزیشن کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 9 جون 2018 20:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) وزارت ریلوے نے ریلوے ورکرز یونین کی ڈیمانڈپر ہائوس ریکوزیشن کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ریلوے ہیڈ کوارٹر کوعمل درآمد کیلئے احکامات جاری کرنے کو کہا ہی11 سال تک ریلوے ہیڈ کوارٹر میں طویل جدوجہد کے بعد ریلوے نے اس مطالبے کو منظور کیا ہے 1 تا 16 تک کے تمام ملازمین کو ہائوس ریکوزیشن الائونس دیا جائے گا یہ الائونس دیگر اداروں میں دیا جاتا تھا مگر ریلوے کے ملازمین اس حق سے محروم تھے ۔

اس مطالبے کے حل کیلئے ریلوے ورکر زیونین اوپن لائن نے سات ڈویژنوں اور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں احتجاج اور دھرنا دیا تھا جسے منظور کرتے ہوئے جی ایم ریلوے نے کیس کو وزارت ریلوے ارسال کیا تھا ریلوے ورکر یونین کی جدوجہد رنگ لائی ہے اور یہ مطالبہ منظور ہوا ہے ہمارا اگلا مطالبہ یہ ہوگا کہ 6 تا16تک کے ملازمین کی پانچ فیصد ہائوس رینٹ کٹوتی ختم کی جائے تاکہ ملازمین اس پریشانی سے نجات حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

ریلوے ورکر یونین نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ قانونی طریقے سے لڑی ہے۔ ہماری اس جدوجہد میں کسی دوسری تنظیم کا ساتھ شامل نہیں ۔یہ ہم نے تنہا جنگ لڑی ہے جس پر آج کامیابی ہوئی ہے اور پورے ملک میں ریلوے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان خیالات کاا ظہار ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی قائدین قادر خان مندوخیل ،جنید اعوان ، ظفر اعجاز ملک ، انور گجر، مبارک حسین، طاہر بھٹی ، میر اعظم بونیری ، عارف مشوانی، ناصر مجتبیٰ ، ریاض کشمیری، غلام نبی بروہی، منظور کامریڈ، ذوالفقار خان، راجہ الطاف نے تنظیم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قائدین نے وزارت ریلوے کی جانب سے اس کیس میں ذاتی دلچسپی لے کر اسے مکمل کیا۔جس پر ریلوے انتظامیہ جنرل منیجر اور چیئرمین ریلوے ،سی پی او کے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :