پیپلزپارٹی کے حاجی محمدافضل کھوکھر نے این اے 52 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے دئیے

ہفتہ 9 جون 2018 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ این اے 52 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی محمدافضل کھوکھر نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے دئیے ، کاغذات نامزدگی سے قبل حاجی محمد افضل کھوکھر کوبہت بڑے قافلہ کے ہمراہ اسلام آباد کچہری لایا گیا۔ کھوکھر ہائوس سے رونگی سے قبل اہلیان علاقہ نے حاجی افضل کھوکھر کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

حاجی افضل کھوکھر کے ساتھ سابق ڈپٹی سپیکر حاجی نواز کھوکھر ،سینیٹرمصطفی نوازکھوکھر ،چیئر مین جمیل کھوکھر نمبردار ،جاوید بھٹی اور وکلا کی بڑی تعداد بھی ہمراہ تھی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 52حاجی افضل کھوکھر نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کو جاری بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے کنارے پہنچ چکا ہے ۔

عوام پانی کوترس رہے ہیں بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا ہے وقت کا تقاضا ہے پاکستان کی عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں تاکہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کیا جاسکے ۔حلقہ کی عوام ہمارے گروپ کا ساتھ دیں کامیاب ہو کر حلقہ کی عوام کی تقدیر بدل دیں گے۔ -18/--136