علی ترین کا تعلیمی مصروفیات کے باعث الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو ٹکٹ دینا چاہئے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 جون 2018 23:05

علی ترین کا تعلیمی مصروفیات کے باعث الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
ْ لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کا تعلیمی مصروفیات کے باعث الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ ، مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو ٹکٹ دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے کہا ہے کہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تعلیم کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ جو ورکرز پارٹی کو وقت دے رہے ہیںالیکشن لڑنا ان کا حق ہے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو ٹکٹ ملنا چاہئے۔ انہوںنے کہا ہے کہ پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی اس کو سپورٹ کریں گے۔ لودھراںمیں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیںگے علی ترین نے لودھراں کی سیٹ این اے 161 سے کاغذات نامزدگی وصول کیے تھے۔