پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کیلئے میر ے سابقہ حلقے کے تین ٹکڑے کئے گئے ‘ سعد رفیق

قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 131 اور این اے 129سے (آج )کاغذات نامزدگی داخل کرائوںگا

اتوار 10 جون 2018 14:40

پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کیلئے میر ے سابقہ حلقے کے تین ٹکڑے کئے گئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلویز و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو فائدہ پہنچانے کیلئے میر ے سابقہ حلقے کے تین ٹکڑے کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آج ( پیر) کے روز قومی اسمبلی کے دوحلقوں این اے 131 اور این اے 129سے کاغذات نامزدگی جمع کرائوں گا۔انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوسناک ہے ۔ پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کیلئے میرے سابقہ حلقے این اے 125 کے تین ٹکڑے کئے گئے ،میرا سابقہ حلقہ این اے 131 ، 129اور 132 میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔