Live Updates

عمران خان کی یقین دہانی کے بعد بنی گالہ کے باہر کارکنوں کا احتجاج ختم

راولپنڈی، اٹک، جڑانوالہ اور بنوں کے کھلاڑیو ں نے بنی گا لہ کے درو دیوار ہلا دیئے، چیئر مین تحر یک انصاف کو تحفظات سننے پر مجبور کر دیا

اتوار 10 جون 2018 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ دو روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق تحر یک انصاف کی جا نب سے ٹکٹو ں کی غیر منصفا نہ تقسیم کے معا ملہ پر کا رکنو ں اور رہ نما ئو ں نے شد ید احتجاج کیا تھا،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 100 سے امیدوار سلطان ڈوگر نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی چیئرمین کی یقین دہانی پر سلطان ڈوگر نے کارکنوں کو بنی گالہ کا راستہ کھولنے کا کہہ دیا جس کے بعد گزشتہ دو روز سے جاری دھرنا ختم ہو گیا۔پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض کارکن اور امیدوار گزشتہ دو روز سے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر ڈیرہ جمائے بیٹھے تھے۔ احتجاج میں راولپنڈی، اٹک، جڑانوالہ اور بنوں کے کھلاڑی بھی شریک تھے۔ کارکنوں نے رات بھی بنی گالہ کے باہر ہی گزاری۔ ناراض کارکنوں اور امیدواروں نے احتجاج کے دوران ٹکٹ دو ٹکٹ دو کے نعرے بھی لگائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات