Live Updates

مریم نوازالیکشن لڑسکتی ہیں معاملہ اپیلوں میں جائیگا،افتخارچودھری

سپریم کورٹ نے6مہینے کا ٹائم دیا ہے،نوازشریف کیخلاف کیس کافیصلہ جلد ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 10 جون 2018 21:00

مریم نوازالیکشن لڑسکتی ہیں معاملہ اپیلوں میں جائیگا،افتخارچودھری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون 2018ء) : سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نوازالیکشن لڑسکتی ہیں کیونکہ معاملہ ابھی اپیلوں میں جائے گا، سپریم کورٹ نے 6 مہینے کا ٹائم دیا ہے، نوازشریف کیخلاف کیس کافیصلہ جلد ہونا چاہیے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف سے متعلق سوال پر کہا کہ سپریم کورٹ نے 6 مہینے کا ٹائم دیا ہے۔

جبکہ یہ کیس توایک مہینے میں ختم ہونا چاہیے۔نوازشریف کیخلاف کیس کاجلد فیصلہ ہونا چاہیے۔ایک ایک گواہ پرکیوں بارہ بارہ دن لگائے جارہے ہیں؟نوازشریف جیل میں چلے جائیں یا باہررہیں وہ تونااہل ہیں۔اگر نوازشریف جیل میں بھی چلے جائیں تووہاں بھی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں۔کئی لوگ ایسے بھی ہیں جوجیلوں میں وزیراعظم بنے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ مریم نوازالیکشن لڑسکتی ہیں کیونکہ معاملہ ابھی اپیلوں میں جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن 60 دنوں میں ہوں گے ایک بھی دن زیادہ نہیں ہوگا۔پارلیمنٹ میں صاف لوگوں کوآنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بیٹی ٹیرین وائٹ کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کیخلاف کیس کوسپریم کورٹ لیکر جائیں گے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی کوآرٹیکل 62ایف ون کے تحت چیلنج کریں گے۔عمران خان کو پانچوں حلقوں سے چیلنج کریں گے،انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی بیٹی کوکیوں قبول نہیں کرتے؟ عمران خان کی ایک بیٹی ہے جس کووہ بیرون ملک جاکر تسلیم کرتے ہیں لیکن پاکستان میں تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کواپنی بیٹی کوماننا چاہیے انہوں نے آج تک اپنے دوبیٹوں کی بات کی ہے۔انہوں نے ہمیشہ کہاکہ میرے دوبیٹے ہیں۔کاغذات نامزدگی میں بھی دوبیٹوں کو ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک باپ کوہم نے حقائق بتانے ہیں کہ تم اہل نہیں ہوکہ الیکشن لڑسکو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کیخلاف تمام مواد بھی سپریم کورٹ میں پیش کروں گا۔جس میں ٹیرین وائٹ کے تعلیمی ادارے میں داخلے ،عمران خان کے اخبارات کوانٹرویوزجس میں انہوں نے بچی کوتسلیم کیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات