نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری رضوی کی پنجاب ہائوس اسلام آباد آمد

پنجاب ہائوس کے عملے کا پرتپاک خیر مقدم ، نگران وزیراعلی کا تمام سٹاف ممبران سے فردا فردا مصافحہ

اتوار 10 جون 2018 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری رضوی کی پنجاب ہائوس اسلام آباد میں آمد پر پنجاب ہائوس کے عملے نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

کمپٹرولر پنجاب ہائوس اطہر قریشی نے نگران وزیر اعلی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ حسن عسکری رضوی نے اس موقع پر تمام سٹاف ممبران سے فردا فردا مصافحہ کیا اورپرجوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :