ایف بی آر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے پیش نظر ملک بھر میں 212کسٹم انسپکٹر و کسٹم انٹیلی جنس افسران کی آسامیوں کی منظوری دیدی

اتوار 10 جون 2018 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) ایف بی آر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے پیش نظر ملک بھر میں 212کسٹم انسپکٹر و کسٹم انٹیلی جنس افسران کی آسامیوں کی منظوری دیدی ہے ایف بی آر نے گریڈ سولہ کے کسٹم انسپکٹر و انٹیلی جنس کی آسامیوں پر بھرتی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے کے لئے درخواست بھیجوا دی ہے ایف بی آر کی جانب سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو مذکورہ آسامیوں پر بھرتی کے لئے بھیجوائی گئی درخواست کے مطابق پنجاب کی 106، سندھ و دیہی شہر ی کی 40، خیبر پختونخوا کی 24، بلوچستان کی 13، گلگت بلتستان کی 9اور آزاد کشمیر کی 4آسامیاں ہیں ایف بی آر مذکورہ کسٹم انسپکٹر ز اورکسٹم انٹیلی جنس افسران کو سی پیک منصوبوں سمیت ملک بھر کے شہروں میں تعینات کریگی