Live Updates

تحریک انصاف کے حتمی امیدوار وں کی فہر ست میرٹ پر مشتمل ہے،قاضی احمد اکبر

اتوار 10 جون 2018 21:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2018ء) امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 2 تحریک انصاف قاضی احمد اکبر نے کہاکہ تحریک انصاف کے حتمی امیدوار وں کی فہر ست میرٹ پر مشتمل ہے پارٹی قیادت پر تنقید و آر اء کے نشتر چلانے کی بجا ئے میدان عمل میں آکر پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندوں کی مہم میں بڑ ھ چڑھ کر ساتھ دیں تاکہ نئے پاکستان کی منزل ہموار ہوپاکستان تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات کیلئے مخالفین کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب نمائندے مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی صلا حیت رکھتے ہیں آئندہ عام انتخابات میں پوری قوم تبدیلی اور نئے پاکستان کے عزم کیساتھ بلے کے نشان پر مہر لگا کر قائد تحریک انصاف عمران خان کو وزیر اعظم بنائیںگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات