پاکستان کسٹم کی کارروائی ،دبئی جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

پیر 11 جون 2018 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان کسٹم پریونٹو کے جناح انٹرنیشنل ایر پورٹ ڈیپارچر پر تعینات عملے نے پرواز FZ 330سے دبئی جانے والے سمیع اللہ نامی پاکستانی مسافر کے قبضہ سے 85755 اماراتی درہم اور650 امریکن ڈالر برآمد کر کے مسافر کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مالیت 2795430 روپے ہے ملزم کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیشی کی جارہی ہے ۔