ْبنوں ،100سالہ معمر خاتون الیکشن 2018میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کچہری پہنچ گئی ، پہلے بھی 5مرتبہ الیکشن میں حصہ لے چکی ہو ں، این اے 35 اور پی کے 89 سے آزاد امیدوار کی حیثیت کاغذات جمع کرا ئے ، میڈیا سے گفتگو

پیر 11 جون 2018 19:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) سو سالہ معمر خاتون الیکشن 2018میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کچہری پہنچ گئی ،بزرگ خاتون نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس قومی اسمبلی کی نشست این اے 35 اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ حلقہ پی کے 89 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے حضرت بی بی اس سے پہلے بھی پانچ مرتبہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق علاقہ ممباتی بارکزئی سے ہے ،اس سے پہلے پانچ مرتبہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے چکی ہو ںاور آج ایک بار پھر حلقہ این اے 35 اور حلقہ پی کے 89 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ،الیکشن کیلئے داخلہ فیس اور انتخابات کیلئے میرے بیٹے مدد کررہے ہیں ۔حضرت بی بی نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ الیکشن جیتنے کے اپنے حلقے کے سڑکوں، پینے کے پانی، ٹیوب ویلز پر خصوصی توجہ دونگی تمام کام شرعی طریقے سے اور میرٹ پر ہوں گے غلط کام نہیں کرنے دیں گے ۔