انتخابات کے انعقاد تک مشرف کو گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے گی،ترجمان مشرف

پیر 11 جون 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ نے سپریم کورٹ مشرف نااہلی کیس کے احکامات کے بعد اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید پرویز مشرف اپنے خلاف قائم تمام مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں، پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لئے پاکستان آنا چاہتے ہیں،ہم عدالت عظمی میں درخواست دائر کریں گے کہ انتخابات کے انعقاد تک پرویز مشرف پر قائم تمام مقدمات میں انہیں گرفتار نہ کرنے کی ضمانت دی جائے۔

(جاری ہے)

رہنما ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالا جائے، پرویز مشرف کو پارٹی کے لئے انتخابی مہم آزادانہ طور پرچلانے کی اجازت دی جائے،خواجہ آصف کی طرح پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،ہماری درخواست پر عمل درآمد کی صورت میں پرویز مشرف پاکستان واپس آ کر عدالت میں پیش ہوں گے، پرویز مشرف اپنے خلاف قائم تمام مقدمات کا سامنا کریں گی۔