Live Updates

وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

پیر 11 جون 2018 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت دیدی، نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے عمران خان کے دوست زلفی بخاری کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت دیدی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے کہنے پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا اور اب زلفی بخاری اور عمران خان خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے نورخان ایئر بیس پرواز کرے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات