لوک ورثہ کے حوالے سے تمام مسائل حل کرینگے ، سید علی ظفر

اب عوام اتنی باشعور ہو چکی ہے کہ وہ مسائل کی حقیقت کو سمجھ سکتی ہے،وزیر اطلاعات

پیر 11 جون 2018 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) وزیراطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے کہا ہے کہ لوک ورثہ کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں ہم حل کریں گے،اب عوام اتنی باشعور ہو چکی ہے کہ وہ مسائل کی حقیقت کو سمجھ سکتی ہے،ہم نے شفاف بروقت الیکشن کے حوالے سے بھی مدد کریں گے،جس کو بھی شکایت ہو گئی وہ ہم سے بات کریں۔سلام آباد قومی ورثہ تقریب کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوک ورثہ کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں ہم حل کریں گے،بہت سارے کام ادارے ہی کریں گے اور بہت سے اہم مسائل ہیں جو حل کرانے ہیں،مسائل حل کرانے ہی ہماری اہم ذمہ داری ہے،جہاں تک بھی کا تعلق ہے اور کل کہ پریس کانفرنس میں بتائیں گے،آرٹیکل 98 اے بھی یہ ہے کہ جو بھی حقائق ہوں اس سے عوام کو آگاہ کیا جائے،اب عوام اتنی باشعور ہو چکی ہے کہ وہ مسائل کی حقیقت کو سمجھ سکتی ہے،مسائل کو دیکھ کر حکومت حل کرے اور ترقی کی طرف جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانی کے حوالے سے بھی 5 بجے لوگوں کو مشورے کے لیے طلب لر رکھا ہے،ان کاموں سے پورے پاکستان کو فائدہ ہو گا،احتجاج کے حوالے سے پر سیاسی جماعت کا آئینی اور سیاسی حق ہے۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ ہم نے شفاف بروقت الیکشن کے حوالے سے بھی مدد کریں گے،جس کو بھی شکایت ہو گئی وہ ہم سے بات کریں،جب تک ہم آنے والے ھکومت کے حوالے انتظامات ان کے حوالے نہ کریں ایسے پی چلیں گے،جہاں جہاں الیکشن سیل قائم ہوئے سیکورٹی کی بھی مدد حاصل کریں،اب دیکھنا یہ ہو گا کہ الیکشن کے قریب کیا صورت حال ہوتی ہے۔