ہیری ٹیج ٹریل۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت

پیر 11 جون 2018 20:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے ہیری ٹیج ٹریل میں دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کر نے کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کاروائی کی ہدایت کر دی۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ہیری ٹیج ٹریل کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر صمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون اصلاح الدین، ڈبلیو ایس ایس پی اور پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے ہیری ٹیج ٹریل میں دکانوں سے باہر تجاوزات کا جائزہ لیا اور تاجران صدور کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر دکانوں سے باہر تجاوزات کو ہٹا دیں اور اپنا سامان دکانوں سے باہر نہ رکھیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہیری ٹیج ٹریل کے دونوں اطراف سے گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے داخلے کو بند کریں۔انھوں نے ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہیری ٹیج ٹریل میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنائیںجبکہ انھوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ ہیری ٹیج ٹریل میں دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے اور دوبارہ خلاف ورزی کر نے والوں کو جیل بجھوایا جا ئے ۔

کیوں کہ ان تجاوزات کی وجہ سے عوام خصوصاًً خواتین کا پیدل چلنا محال ہو گیا ہے۔اور عوام کو سخت تکلیف کا سامنا ہی

متعلقہ عنوان :