عارف والا، سوئی نادرن گیس پائپ لائن کا منصوبہ التواء کا شکار دیہاتی پریشانی میں مبتلا

پیر 11 جون 2018 20:24

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائن کا منصوبہ التواء کا شکار دیہاتی پریشانی میں مبتلا ہوگئے سابقہ ادوار میں سوئی گیس منصوبہ کا سروئے ہونے کے باوجودتاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی نواحی گائوں 75/EBکے مکینوں چوہدری محمد الیاس ،عبداللطیف ودیگر نے صحافیوں کوبتایا کہ شہر کے قریب ترین گنجان آباد گائوں کا سوئی نادرن گیس ملتان کے انچارج محمد اسد نے سروئے رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو ارسال لیکن حکومتی اقتدارکی تبدیلی کے ساتھ ہی منصوبہ التواء کا شکار ہوگیا ہی75/EB کے مکینوں نے نگران وزیراعظم ناصر الملک سے فی الفور نوٹس لے کر سوئی گیس کی جلدازجلد فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے