عوام کے حقوق ،فلاح وبہبود کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرتے رہینگے ،میر اعجاز خان سنجرانی

بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر چاغی ،خاران ،نوشکی سے قومی اسمبلی کا امیدوار ہوں ،عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترا ہوں ، رہنماء بی این پی

پیر 11 جون 2018 20:26

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے 268 میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ عوام کے حقوق اور فلاح وبہبود کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرتے رہینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر چاغی ،خاران اور نوشکی سے قومی اسمبلی کا امیدوار ہوں ،عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترا ہوں ۔

مجھے امید ہے تینوں اضلاع کے عوام ماشاء اللہ باشعور اور مہذب قبائل سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے علاقوں کی ترقی اور عوام کی آسودگی کیلئے انشاء اللہ ہمارے انتخابی نشان گائے پر ووٹ دے کر اپنے مقدس ووٹ کا تقدس بحال رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے خدمت کا موقع دیا تو کسی کو مایوس نہیں کرینگے ،انہوں نے کہا کہ جب تک ووٹرز اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی نہیں لائے گے تب تک عوامی ترقی و خوشحالی کے درمیان حائل رکاوٹیں دور نہیں ہونگے ،انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیراعلی بلوچستان کے مشیر ضلع چاغی سمیت پورے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور عوامی ترقی کے جال بچھائے گئے جن میں تعلیم ،صحت ،آبنوشی ،بجلی کے اسیکیمات شامل ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت نوکنڈی میں بجلی اور پانی کے میگا پراجیکٹس پہ کام جاری ہے جنکی تکمیل سے علاقے میں ترقی کا دور دورہ ہوگا انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی میری اولین ترجیحح ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد تینوں اضلاع میں تعلیم کی بہتری اور تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے بھرپور کوشش کی جائیگی۔