اوتھل لاکھڑا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،جاری ،روزہ داروں کی نیندیں حرام

پیر 11 جون 2018 20:26

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) اوتھل لاکھڑا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری طویل لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کی نیندیں حرام کردیں ماہ مقدس میں بھی کے الیکٹرک نے عوام کو نہیں بخشا متفصیلات کیمطابق ماہ مقدس کے مہینہ میں بجلی کا نظام درہم برہم رہا شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی اتوار کی رات کو بجلی غائب رہی جو پیر کی شام تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا،جس کی وجہ سے اوتھل شہر لاکھڑا اور اسکے مضافاتی علاقوں میں عوام پینے کے پانی کیلئے بھی دربدر رہے روزہ داربھی پریشان اور کاروباری نظام ٹھپ ہوکررہ گیا واضع رہے کہ جیسے ہی ماہ مقدس شروع ہوا تب سے ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہوتا ہے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر عوامی نمائندے بھی بجلی کی عدم موجودگی پر خاموش تماشائی بنے رہے عوامی حلقوں نے وفاقی حکومت اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھائیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عید قریب آتے ہی درزیوں کے کاروبار بھی ٹھپ ہکررہ گئے اور پینے کے پانی کیلئے شہری دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور تھے ،اور ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔