ساہیوال ،ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور لیول کیرا دو ڈبے لے اڑے

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے

پیر 11 جون 2018 20:30

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتیں‘ نامعلوم ونامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور لیول کیرا دو ڈبے لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں85/6-Rمیںہو ئی یہاں لیاقت شاہ اپنے فصل مکئی فروخت کرکے واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں اسلم وغیرہ 4ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے دو لاکھ 90ہزا رروپے نقدی چھین کرفرارہو گئے۔ چوری کی واردات 103/9-Lمیںہو ئی یہاں تین نامعلوم ملزما ن نے محمد طارق کے زرعی رقبہ سے 2ڈبے لیول کیرا مالیتی 85ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :