حاجی محمدحنیف طیب کی تھر کول کامیابی پر عوام کومبارک باد

پیر 11 جون 2018 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے تھر کول کامیابی کو پاکستانی عوام کے لئے قدرت کی طرف سے ماہ مبارک میں انعام قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ اُس کی رحمتوں اور برکتوں کا وہ پھل ہے جو پاکستانی عوام کو اللهاور اُس کے رسول ؐکی اطاعت اور عبادت کے عوض عطا ہواہے۔

(جاری ہے)

اگر ہم ایمانداری ،دیانتداری، صداقت اوراطاعت کے تحت کام کرتے رہے تو اس سے بھی بڑی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔کیوں کہ پاکستان کوقدرت نے اپنے تمام وسائل سے مالامال کررکھا ہے۔اگر واقعتاہم ملک وقوم کی ترقی میں مخلص ہوجائیں، حکمران دیانتدارآئیں تو کوئی وجہ نہیں کہ دنیا میں ہم سرخروہوسکیں۔ ہمارے ملک میں کتنے معدنی ذخائرہیں ، اُنہیں دریافت کرلیاجائے، تو ہمیں IMF ،ایشین بنک ،ایشین ڈولپمنٹ بنک، ورلڈبنک یاکسی بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے قرض لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی

متعلقہ عنوان :