پنجاب بھر کیلئے ہنگامی سیکورٹی الرٹ جاری

muhammad ali محمد علی پیر 11 جون 2018 20:29

پنجاب بھر کیلئے ہنگامی سیکورٹی الرٹ جاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 جون 2018ء) پنجاب بھر کیلئے ہنگامی سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کا مقدس مہینہ اختتام کے قریب ہے۔ رمضان کے آخری عشرے میں مسلمانوں کی جانب سے عبادات کا خصوصی اہتمام بھی کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دنیا بھر کی طرح، پاکستان میں بھی رمضان کے آخری عشرے کے دوران خاص کر مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

جبکہ 27 رمضان المبارک کی شب کے سلسلے میں بھی خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اب پنجاب میں ہنگامی سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے 27 ویں رمضان کی شب کے سلسلے میں پنجاب بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی بڑھانے کا فوری حکم دیا ہے۔ جبکہ تمام امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائبر تعینات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔