Live Updates

مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کی عمران خان کے خلاف نئی انتخابی حکمت عملی

سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان کو عمران خان کے خلاف میدان میں اتار لیا گیا این اے 53 اسلام آباد سے عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے

پیر 11 جون 2018 20:53

مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کی عمران خان کے خلاف نئی انتخابی حکمت عملی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نئی انتخابی حکمت عملی کے تحت سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد 2 سے امیدوار نامزد کرلیا موثق ذرائع کے مطابق پاکستانسلم لیگ ن کی ہائی کمان کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 کے لئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں جہاں سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان بھی الیکشن لڑ رہے ہیں تو سردار مہتاب احمد خان اپنے آبائی ضلع ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی۔

(جاری ہے)

نشست این اے 15 پر امیدوار ہونے کے ساتھ ساتھ کل پیر کے روز اسلام آباد جاکر وہاں کی نشست این اے 53 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے سردار مہتاب احمد خان کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایک سے زائد بار پاکستان کے تینوں قانون ساز ایوانوں صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن، صوبائی وزیر، وفاقی وزیر، وزیراعلی، قائد حزب اختلاف اور گورنر سمیت متعدد اعلی عہدوں پر خدمات سرانجام دینے کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار بھی رہ چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات