کبھی ہاں، کبھی ناں، بالآخرمسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے بھی کراچی کے انتخابی معرکہ میں قدم رکھ دیا
رانا مشہود نے کراچی کے تین حلقوں این اے 248،249 اور250 سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے پہلے شہباز شریف کو کراچی سے انتخابات لڑنے کی اجازت دے کر واپس لی گئی پھر سندھ کی قیادت کے اصرار پر انہیں کراچی سے انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی
پیر 11 جون 2018 21:27
(جاری ہے)
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہاکہ کراچی کے ہر حلقے میں نون لیگیوں نے کاغذات جمع کرائے ہیں میاں شہبازشریف دورہ کراچی میں وعدہ کرکے گئے تھے کہ کراچی کو حقوق دلائینگے یہاں کا احساس محرومی ختم کرنے کیلیے مسلم لیگ نون جدوجھد کا آغازکرے گی اورمسلم لیگ نون کے صدرشہبازشریف کراچی سے انتخابات میں حصہ لیں گے اورکامیابی کے بعد کراچی کی ترقی کے لیے نئی جدوجھد کی بنیاد رکھیں گے ۔
رانا مشہود نے کہامخالفین کو علم ہے کہ وہ ہمیں ووٹ کی طاقت سے شکست نہیں دے سکتے،سندھ کے نام پر جو لوٹاگیا اسکو واپس لائیںگے،یہاں پر احساس محرومی کو ختم کرینگے اب سندھ کی اواز مسلم لیگ نون نوازبنے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پانچ سال مکمل کییٹیکنوکریٹ حکومت کی باتیں کرنے والوں کے منہ میں خاک پڑگئی ،الیکشن اپنے وقت پر ہونگے اورپورے ملک میں شیر کی دھاڑ گونجے گی۔ انہوں نے عید الفطرکے بعد کراچی میں عوامی جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا اورکہاکہ پاکستان کی حقیقی جماعت مسلم لیگ نواز ہے تحریک انصاف لوٹا پارٹی بن چکی ہے۔مسلم لیگ نون کے سینیٹرسلیم ضیاء نے صحافیوں کے استفسارپربتایا کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف کے کراچی سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے فیصلہ گذشتہ شب مشاورت کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا تاہم پیرکوپارٹی کی اعلی قیادت نے کراچی کی سیاسی صورتحال پردوبارہ مشاورت کی اورسندھ کی قیادت کی اکثریتی رائے اوراصرار کی روشنی میں فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے یہ طے کیا کہ شہبازشریف کراچی سے الیکشن لڑیں گے اورگذشتہ شب الیکشن نہ لڑنے کافیصلہ مخرکردیا گیا اور پیرکومشاورت کے بعد کراچی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کو پہلے سال میں ہی منافع بخش ادارہ بنادیں گے، عارف حبیب کا دعویٰ
-
اسحاق ڈار سے متعلق سوال پوچھنے پر گورنر سندھ نہال ہاشمی صحافی پر برہم
-
رضا ڈار گینگ کے BOSS کے شناختی کارڈ سے کریمنل ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
-
بلال اظہرکیانی نے جہلم کی تاریخی نو تزئین شدہ لاجپت رائے لائیبریری کا افتتاح کردیا
-
پاکستان-مراکش کھاد شراکت داری قومی غذائی تحفظ کی کلید ہے ، رانا تنویر حسین
-
نئے پاکستانی ریستوران کا افتتاح، پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی و غذائی روابط مزید مستحکم
-
صدر زرداری کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہار افسوس
-
لبنان کی بعض مسیحی بستیاں اسرائیل میں ضم ہونے کی خواہش مند، نیتن یاہو کا دعویٰ
-
ایک موٹرسائیکل 9 سواریاں! ہینڈل سے مڈگارڈ تک سواریوں کا انوکھا توازن دیکھ کر ہر کوئی دنگ
-
غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی و اغوا ، کیس میں مزید 3 ملزمان پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
اس معاملے میں اسحاق ڈار کو رگڑنا کسی بھی طرح جائز نہیں، سہیل وڑائچ کا رضا ڈار کیس پر ردعمل
-
پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قاتل کی گرفتاری میں نئے انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.