چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفٰی کمال کا روٹری کلب پلاٹینیم ممبران کی دعوت پرانٹرایکٹیو سیشن سے خطاب

پورے سندھ سے انتخابات میں حصہ لینگے اور کامیابی کے بعد انشائاللہ سندھ میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنائینگے سید مصطفی کمال

پیر 11 جون 2018 21:27

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفٰی کمال کا روٹری کلب پلاٹینیم ممبران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفٰی کمال کا روٹری کلب پلاٹینیم ممبران کی دعوت پرانٹرایکٹیو سیشن سے خطاب اس موقع پر سید مصطفی کمال نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاوہ آپ کے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں کیونکہ اللہ تعالی نے یہ شہر اخری بار ہمارے ہاتھوں سے بنوایا اور انشائاللہ پھر سے ہمارے ہاتھوں سے ہی بنوائیگا کیونکہ میں نے اپنے دور نظامت میں اربوں روپے اس شہر کی ترقی پر خرچ کئے۔

(جاری ہے)

اور ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی انہوں نے کہا کہ 45 دن بعد الیکشن ہیں تو اب تک جو لوگ چنددن پہلے تک حکمران بنے ہوئیتھے وہ کس منہ سے ووٹ مانگنے جائیں گے جس گھر جائینگے، گھر کے باہر گٹر کا پانی کھڑا ہوگا، گھروں میں پینے کو گندا زہر ملا پانی ہوگا تو جب یہ لوگ ووٹ مانگے تو لوگ کہہ گے کہ ووٹ تو ہم نے آپ کو دیے تھے لیکن آپ نے کیا کام کرکے دکھائے انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے ہمیں موقع دیا تو ہم کراچی کو پہلے سے بھی اچھا بنائینگے جیسا ہم نے کراچی کو 2005 سے 2010 تک بنایا تھا. انہوں نے کہا پی ایس پی کے قیام کے بعد سے اب اس شہر میں ایک قومیت کے لوگ دوسری قومیت کے لوگوں کو نہیں مار رہے کیونکہ ہم نے اس شہر میں بھائی کو بھائی سے ملایا اور نفرت کی سیاست کو ختم کیا اور اج ہماری پارٹی میں تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہیں اسلئیمیں مہاجروں کے نام پر سیاست نہیں کرنا چاہتا ہاں مجھے فخر ہے کہ میں مہاجر ہوں لیکن چاہے مجھے ایک ووٹ نہ ملے میں لوگوں میں نفرت پھیلانے کی بات نہیں کرسکتا میں اللہ کو ناراض کرکے دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا یہ مہاجر، سندھی، پنجابی دنیا تک ہماری پہچان ہے قبر میں کوئی ہم سے نہیں پوچھے گا کہ تمہاری قومیت کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جو جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں ہم صوبہ بنائینگے ان سے پوچھو تمہیں معلوم ہے صوبہ بنانے کا طریقہ کیا ہے 100 فیصد صوبائی اسمبلی کے ووٹ سے صوبہ بنتا ہے یہ صرف الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے صوبہ کا نعرہ لگاتے ہیں انہوں نے کہا ظالم وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے ظالم وہ بھی ہے جو خاموش ہے ہم نے اس وقت آواز لگائی جب سچ بولنے کی سزا موت تھی لوگ ہم سے پوچھتے تھے کہ مصطفی کمال اپنے گھر سے باہر کیسے نکلوگے آج ہم ان ہی لوگوں سے کہتے ہیں کہ ہم گھر سے باہر بھی نکلے اور لوگوں کے دلوں میں گھر بنایا اور آج ہماری پارٹی کا تنظیمی اسٹرکچر انتہائی مضبوط ہے صرف 22000 ہمارے رجسٹرڈ کارکنان ہیںانہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ہم اپنے موجودہ وسائل کو استعمال کرتے ہوئے پورے سندھ سے انتخابات میں حصہ لینگے اور کامیابی کے بعد انشائاللہ سندھ میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنائینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف میرے لئے قابل احترام ہیں میں نے ان کے ساتھ 2005 سے 2008 تک کام کیا لیکن اگر وہ الیکشن میں اپنی جماعت سے ہمارے مد مقابل حصہ لینگے تو ہم بھی پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں مقابلہ کرینگے۔