پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ سے کاغذات جمع کرادئیے گئے

پیر 11 جون 2018 22:09

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے خیبر پختونخوا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ سے کاغذات جمع کرادئیے گئے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنمافرحت اللہ بابراوربیرسٹرمسعود کوثر نے ڈسٹرکٹ کورٹ بٹ خیلہ میں نامزدگی جمع کرائے۔ فرحت اللہ بابر نے اس موقع پر کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کاملاکنڈ سے انتخابات میں حصہ لیناعوام کی خوش قسمتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملاکنڈ پیپلزپارٹی کاگڑھ ہے یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے کہتے ہیںیہاں کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی پراعتمادکااظہارکیاہے بلاول نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ہے انھوں نے کہا کہ عوام مالاکنڈ کوایک بار پھرمنی لاڑکانہ ثابت کرینگے ۔بلاول کی کاغزات نامزدگی کے موقع پرصوبائی صدرہمایون خان،اور کارکن بڑی تعداد میں موجودتھے۔