ساہیوال ،ْبس کے انتظار میں کھڑے بیو پاری کو کار سوار چار ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

منگل 12 جون 2018 15:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) شر قی بائی پاس ساہیوال بس میںسوا ر ہو کر لاہور جانے کے لئے کھڑے بیو پاری اویس اقبال کو کار سوار چار ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ۔ڈاکوئوں کی فائرنگ سے چو ہر ٹائون کا شہری ارشد محمود گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کینال ویو ٹائون کا بیوپاری اویس اقبال ساہیوال سے ریکوری کے بعد لاہور جانے کے لئے بس کے انتظار میں کھڑا تھا کہ چار مسلح ڈاکوئوں نے کار میں لفٹ دے کر بٹھا لیا اور تھوڑے فاصلے پر جا کر نقدی ایک لاکھ 57ہزار روپے اور زیورات دو لاکھ روپے اور موبائل چھین کر رسیوں سے باندھ کر کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

جوہر ٹائون میں ارشد محمود شہری کو لوٹنے میں ناکامی کے بعد ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے ارشد محمود شدید زخمی جسے سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ 397,392 ت پ درج کر کے کار سوار ڈاکوئوں کا سراغ لگا کر ایک ڈاکو خلیل احمد کو گرفتار کر لیا ۔مزید ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لئے پولیس چھا پے مار رہی ہے۔