سرگودھا ،ْ تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،

8 سالہ بچی جاںبحق ، والد اور بھائی زخمی

منگل 12 جون 2018 15:33

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) سرگودھا سلانوالی روڈ پر شاہ نگڈر کے قریب تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتجہ میں 8 سالہ بچی جاںبحق اس کا والد اور بھائی زخمی ہوگئے ۔جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نواحی چک 173 شمالی کا احمد شیر موٹرسائیکل پر بچوں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ شاہ نگڈر کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتجہ میں 8 سالہ جنت بی بی جاںبحق اس کا 45 سالہ باپ احمد شیر اور مبین احمد زخمی ہو گیا۔پولیس تھانہ شانگڈر نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔