کراچی ،بلدیہ وسطی میںعیدالفطر کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

منگل 12 جون 2018 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) بلدیہ وسطی میں عیدالفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے معاملات کے حتمی شکل دے دی گئی ہے، بلدیہ وسطی کے 100 سے زائد کچرا اٹھانے والی گاڑیاں اور افرادی قوت چاروں زونز سے کوڑا کرکٹ منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔عیدالفطر کو عوام کو صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیاتی افسران کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جو عیدالفطر کے انتظامات کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔

انہوں نے ’’کے الیکٹرک‘‘ کے حکام سے درخواست کی ہے کہ عید کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ، وگرنہ امن و امان کی صورتِ حال کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔جبکہ کراچی واٹر بورڈ کے حکام سے مسلسل رابطے میں تاکہ بلدیہ وسطی کے حکام کو عید کے موقع پر پانی کی قلّت کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

دوسری جانب واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے لیکج واٹر و سیورئج لائنوںکے رسائو کو عید سے پہلے مرمت کرنے کی درخواست کی گئی اگرچہ بلدیہ وسطی نے دستیاب وسائل میںرہتے ہوئے سیوریج لائنوں کی مرمت کے کام خود بھی کرواچکی ہے ریحان ہاشمی نے بتایا کہ عیدالفطر پر صفائی کا نظام بہتر رکھنے کے لئے سینٹری اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے بلدیہ وسطی میں امیرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سینی ٹیشن ورکرز کو ہدایت کردی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی صورت میں کچرا پھیلنے نہ دیں تاکہ کچرا اُٹھانے والی گاڑیاں مقررہ کچرا کنڈیوں سے بہ آسانی کوڑا اُٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کرسکیں۔تاہم بلدی وسطی میں تمام مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں کے اطراف اور راستوں پر صفائی کا عمل جاری ہے جبکہ صفائی کرنے کے ساتھ چونے کے چھڑکائو کا بھی انتظام کیا گیاہے ۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی میں شاپنگ سینٹرز کے اطراف اور مین شاہرائوں پر نائٹ سوئپنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے اور رمضان شاپنگ کا کوڑا کرکٹ عید کی صبح ہی اُٹھالیا جائے گا۔