اوپن یونیورسٹی میں نئی فیکلٹی ممبرز کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کیلئے تینروزہ تربیتی ورکشاپ رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہوگی

فیکلٹی ممبرز کو فاصلاتی نظام تعلیم میں نئے رجحانات ،ْ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ،ْ تحقیق کا نیا طریقہ کار ،ْ ای لرننگ اور آن لائن ایجوکیشن پر اورینٹیشن دی جائے گی

منگل 12 جون 2018 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نئی فیکلٹی ممبرز کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ اور اُن میں موجود صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے 3۔روزہ تربیتی ورکشاپ رواں ماہ کے آخر میں منعقد کی جائے گی۔ طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی نے اپنے تدریسی اور نان تدریسی سٹاف کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے "آن کیمپس تربیتی ورکشاپس" کی سیریز شروع کر رکھی ہیں ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق تربیت یافتہ ،ْ مہارتوں اور مثبت رویوں کے حامل سٹاف ممبرز اداروں کے وقار اور نیک نامی کا باعث بنتے ہیں ،ْ وائس چانسلر سٹاف ممبر ز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تربیتی پروگرامز پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔تین روزہ پروگرام میں نئی فیکلٹی ممبرز کو فاصلاتی نظام تعلیم میں نئے رجحانات ،ْ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ،ْ تحقیق کا نیا طریقہ کار ،ْ ای لرننگ اور آن لائن ایجوکیشن پر اورینٹیشن دی جائے گی۔معروف تعلیمی ماہرین اور متعلقہ شعبوں کے ایکسپرٹس کو ریسورس پرسنز کے حیثیت سے مدعو کیا جائے گا۔ورکشاپ کا اہتمام شعبہ فاصلاتی ،ْ غیر رسمی اور جاری تعلیم نے کیا ہے۔