عاصمہ عالمگیرکے حلقہ این اے 27پرکاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعددرست قرار

منگل 12 جون 2018 19:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) سابق مشیربرائے وزیراعظم اورپاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماعاصمہ عالمگیرکے حلقہ این اے 27پرکاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعددرست قرار،عاصمہ عالمگیرآئندہ عام انتخابات پرحلقہ این اے 27 سے انتخابات میںجنرل نشست پرحصہ لیںگی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے عاصمہ عالمگیرنے کہاکہ مخالفین پاکستان پیپلزپارٹی کاراستہ روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے مگرخاطرجمع رکھیںانشاء اللہ جیت پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ حلقہ این اے ۔27 میںترقیاتی کام،سوئی گیس کی فراہمی،بجلی کی فراہمی سمیت دیگرترقیاتی کام کسی فردواحدکے نہیںپاکستان پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے، حلقہاین اے ۔27 کابچہ بچہ اب بھی پاکستان پیپلزپارٹی کاجیالاہے اورپاکستان پیپلزپارٹی کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے۔