الیکشن 2018ء : خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنان سراپا احتجاج بن گئیں

منگل 12 جون 2018 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) الیکشن 2018ء میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنان سراپا احتجاج بن گئیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے اور مطالبات درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین ایک ہی نعرہ بلند کر رہی تھیں کہ ’’میرٹ کا قتل نامنظور‘‘۔ مظاہرے میں شامل پی ٹی آئی کی خواتین مظاہرین نے ’’گو عالیہ حمزہ گو‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جو 13 سال سے پی ٹی آئی کے لئے دھکے کھا رہی ہیں۔ ان کے ساتھ زیادتی ختم کی جائے وگرنہ وہ بنی گالہ جا کر دھرنا دیں گی۔ انکار یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے لیڈر کے خلاف نہیں۔ انہیں یہ لیڈر ہی نے سکھایا ہے کہ اپنے حق کے لئے آواز بلند کریں۔