مون سون بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت اجلاس

چکوال ایک فلڈ فری ایریا ہے کیوںکہ یہاں دریا نہیں ہیں لیکن زیادہ بارشوں کی صورت میں ندی نالے اور ڈیمز اور فلو ہو سکتے ہیں تاہم محدود وسائل کے باوجود تمام متعلقہ محکمے بارشوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں، ریسکیو آفیسر کی بریفنگ

منگل 12 جون 2018 21:26

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد کے زیر صدارت مون سون بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے آج ڈی سی کمپلیکس کے کمیٹی روم میںاجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔جس میں اے ڈی سی جی ،اسسٹنٹ کمشنرز،ایکسیئن پبلک ہیلتھ ،انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر عتیق ،سول ڈیفنس آفیسر،ڈی او سوشل ویلفئر آفیسر،ایکسئین بلڈنگ اور دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں انچارج ریسکیو آفیسر ڈاکٹر عتیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چکوال ایک فلڈ فری ایریا ہے کیوںکہ یہاں دریا نہیں ہیں لیکن زیادہ بارشوں کی صورت میں ندی نالے اور ڈیمز اور فلو ہو سکتے ہیں تاہم محدود وسائل کے باوجود تمام متعلقہ محکمے بارشوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ چوا سیدن شاہ کا زیر تعمیرنالہ اب مکمل ہو چکا ہے ۔

تمام محکموں نے اپنے کنٹیجینٹ پلان ڈسڑکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفس جمع کروا دیئے ہیں اور اپنے اپنے فوکل پرسن کی تفصیلی فہرست بھی متعلقہ محکمے میں جمع کروادی ہے اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اب تک دو موک ایکسر سائزز دھرابی ڈیم اور ڈھوک ٹالیاں میں بھی کر لی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس نالے کی 15دن کے اندر مکمل صفائی کر کے میونسپل کمیٹی چوا سیدن شاہ کے حوالے کیا جائے ،انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ڈی سی آفس میں کنٹرول روم بن چکا ہے اور تمام محکموں کو ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کیے جا چکے ہیں ۔

خطرناک بلڈنگز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام محکمے خطرناک عمارات کے حوالے سے اپنی کلئیرنس دیں اور نجی عمارات کے متعلق میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل 10دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے انچارج ریسکیو 1122کو ہدایت کی کہ وہ فلیش ڈیوائس کے زریعے کیمپ سائٹس کا تعین کریں اور ضروری اقدامات کے حوالے سے بریف کریں تاکہ کسی قسم کے نا خوشگوار واقعات سے بچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :