ملک وال، این اے 86 میں پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے 15 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروا دیں

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 68 ملکوال میںپیپلز پارٹی، پی ٹی آئی ،ن لیگ ، ق لیگ ،تحریک لبیک کے امیدواروں سمیت27 امیدوار میدان میں آگئے

منگل 12 جون 2018 21:26

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 86 میں پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے 15 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروا دیں جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 68 ملکوال میںپیپلز پارٹی، پی ٹی آئی ،ن لیگ ، ق لیگ ،تحریک لبیک کے امیدواروں سمیت27 امیدوار میدان میں آگئے ہیںتفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 86 کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار نذر محمد گوندل مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر اقبال بوسال،پیپلز پارٹی کے امیدوار قمر عباس بوسال ،فخر عمر حیات لالیکا ،اختر عباس بوسال،محمد محفوظ مشہدی ،چوہدری محمد نواز ،حسن نواز گوندل ،ذوالفقار علی گوندل ،منظور حسین دھدرا،چوہدری ہارون نواز ،محمد نوید، محمد انور اورفیصل شہزاد قسمت آزمائیں گے جبکہ اصل مقابلہ پرانے حریف پی ٹی آئی کے نذر محمد گوندل اور مسلم لیگ ن کے ناصر اقبال بوسال کے درمیان ہی ہو گا اور پی پی پی کے امیدوار قمر عباس بوسال پیپلز پارٹی کے ووٹر ز کو دیگر جماعتوں کی طرف جانے سے روکنے کی کوشش کریں گے جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ 67 میں پی ٹی آئی کے امیدوار فخر عمر حیات لالیکا ،مسلم لیگ ق کے امیدوار ساجد بھٹی ،پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل شہزاد گوندل ،مسلم لیگ ن کے امیدوار سکندر حیات گوندل ،واجد بھٹی ،عمر حیات ساجد ،سرفراز احمد، جمیل احمد،لیاقت علی رانجھا،خرم لیاقت ،غلام مرتضیٰ ،محمد احسن ،فیصل مختار گوندل،سید وصی حیدر ،محمد نذیر ،شاہد نسیم مٹو،محمد ارشد،اور سلیم مختار گوندل سمیت 18 امیدوار موجود ہیں جبکہ مقابلہ پی ٹی آئی کے فخر عمر حیات لالیکا ، مسلم لیگ ق کے امیدوار ساجد بھٹی ، مسلم لیگ ن کے سکندر حیات گوندل اور پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل شہزاد کے درمیان ہو گا ،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 68 ملکوال میں پی ٹی آئی کے امیدوار گلریز افضل چن ،مسلم لیگ ن کے امیدوار شفقت محمود گوندل ،مسلم لیگ ق کے امیدوار محمد عارف گوندل،پیپلز پارٹی کے امیدوار ناصر عباس تاڑر ، تحریک لبیک کے عبدالروف گوندل ،ندیم افضل چن ،ظفر اقبال گوندل ،صفدر اقبال ،قمر خان ،محمد نواز گوندل،ظہور خان ،محمد محفوظ مشہدی ،ظفر اقبال چوہدری،لال خان ،ہارون نواز ،محمد نواز ،قمر عباس ،محمد اسلم ،شہزاد انور،قاسم اقبال گوندل،محمد عارف پوری،احمد بخش ،لیاقت حیات،سید سجاد حسین نسیم اور اکبر علی سمیت 27 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تاہم مقابلہ پی ٹی آئی کے امیدوار گلریز افضل چن ،مسلم لیگ ن کے شفقت محمود گوندل ،مسلم لیگ ق کے محمد عارف گوندل اور پیپلز پارٹی کے ناصر عباس تارڑ کے درمیان ہی متوقع ہے مگر آزاد حیثیت میں الیکش لڑنے والے چند امیدوار کسی بھی مظبوط امیدوار کی جیت میں رکاوٹ کا سبب بن سکتے ہیں ۔