راولپنڈی، قتل ،بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میںشہادتیں قلمبند،مزید گواہان طلب

منگل 12 جون 2018 22:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج اصغر خان نے قتل ،بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میںشہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا،گزشتہ روز عدالت نے بارود برآمدگی کے مقدمات میںملک نور کیخلاف سماعت 25جون، ملزم عبدالرحمن کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 25جون جبکہ مورگاہ کے علاقے میں گھر کے اندر اپنی ہی فیملی کو یرغمال بنا کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم عبدالرحیم کیخلاف شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت 23جون تک ملتوی کردی۔