Live Updates

بونیر، پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ پی کے 20کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈگر میں الیکشن آفس کھول دیا

بدھ 13 جون 2018 21:03

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ پی کے 20کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈگر میں الیکشن آفس کھول دیا۔اس موقع پر حلقہ این اے 9کے امیدوار شیر اکبر خان اور حلقہ پی کے 20کے امیدوار وضلعی صدر ریاض خان کے علاوہ کثیر تعداد میں یوسی اور وارڈ کے صدوراور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اور شرکاء سے خطاب اور میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی صدر ریاض خان، حلقہ پی کے 20کے صدر انعام الرحمن ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر لیاقت خان اور شیر اکبر خان نے کہا کہ کارکن ہر وقت تیار رہے ۔

الیکشن مہم آج سے شروع ہوچکا ہے۔گھر گھر پہنچ کر عمران خان اور تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں۔کیونکہ 2018کا الیکشن ملک کے تقدیر بدل کر حقیقی معنوں میں نیا پاکستان بنائیے گا۔

(جاری ہے)

جس کا ویر اعظم عمران خان ہوگا۔اور ان کیساتھ اسمبلی میں بونیر کے ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلیوں کے ممبران ہونگے،۔کیونکہ بونیر تحریک انصاف کا گھڑ ہے اور یہا ں پر بچے بچے کو معلوم ہے کہ تحریک انصاف واحد تحریک ہے جو اس ملک کی تقدیر کو بدلنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹکٹوں پر پیدا ہونے والا شکوہ کارکنان کوآپس میں تقسیم نہیں کرے گا۔ار بہت جلد شکوہ کرنے والے ٹائیگرز ایک بار پھر عمران خان اور تحریک انصاف کا ویژن لیکر اپنے صحیح راستے پر منزل کے طرف رواں دواں ہونگے۔کیونکہ ہمارا جنگ ٹکٹوں کی حصول کا نہیں بلکہ پاکستان کی بقاء اور سالمیت کا جنگ ہے۔جو ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات