
تحریک انصاف کے خفیہ سروے کا پول کھل گیا
سروے میں مقبول لیڈر چوہدری امیر حسین جبکہ ٹکٹ 35 فیصدحمایت والی فردوس عاشق اعوان کو مل گیا
سید فاخر عباس
بدھ 13 جون 2018
19:37

(جاری ہے)
انہی میں سے ایک سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی تھیں جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت تو اختیار کر لی لیکن ٹکٹ کے حصول کے لیے انہیں ڈار برادران کا سامنا کرنا تھا۔
ڈار برادران اور فردوس عاشق اعوان میں مخاصمت پہلے روز سے جاری تھی اور بیچ میں ایسی خبریں بھی آرہی تھیں کہ فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کو خیر باد کہنے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم بعد میں فردوس عاشق اعوان نے ان خبروں کی تردید کر دی۔ٹکٹوں کی تقیسم کا معاملہ آیا تو پہلے فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ نہ ملنے کی خبریں آئیں تاہم اگلے دن ہی فردوس عاشق اعوان کو این اے 72 سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔تازہ ترین تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق کو تحریک انصاف نے اپنے خفیہ سروے کے خلاف جا کر ٹکٹ دیا ۔خفیہ سروے چوہدری امیر حسین کے حق میں آیا تھا جب کہ ٹکٹ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کو جاری کر دیا گیا جبکہ فردوس عاشق اعوان کو سروے کے مطابق اپنے حلقے میں محض 35 فیصد حمایت حاصل تھی ۔ٹکٹ دینے والے مرحلے سے پہلے ہی یہ کہا جارہا تھا کہ تحریک انصاف ٹکٹوں کے اجرا کے لیے جو سروے کروا رہی ہے اس سروے میں اچھی پوزیشن شو کرنے والوں کو ٹکٹ دی جائے گی جبکہ فردوس عاشق اعوان کو اس سروے کے خلاف جا کر ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کمشنر پنڈی کا آج تک کسی کو معلوم نہیں لیکن ہم انہیں بھولنے نہیں دیں گے
-
خیبر پختونخواہ میں آپریشن فوری طور پر بند ہونا چاہیئے
-
9 مئی کے اصل مجرم وہی ہیں جنھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی
-
9 مئی کا فالس فلیگ پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے کروایاگیا
-
قطری وزیراعظم کا اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
-
وزیراعظم نے ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری کا اعلان کردیا
-
نیپال سے پاکستان کے حکمران سبق سیکھیں تاکہ کسی بھی تباہ کن صورتحال سے بچ سکیں،سینیٹر محمد عبدالقادر
-
سولر صارفین کے بجلی کے میٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
-
اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی اقدام بہت ضروری ہوچکا ہے
-
زرافوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرتے ہوئے ایک زرافہ دم توڑ گیا،ایک کی ٹانگ ٹوٹ گئی
-
سیلاب کے بعد ملکی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے‘ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ
-
قطر باقاعدہ جنگجو ملک نہیں ہے لیکن جواب دینا ناگزیر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.