کوہاٹ میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے بارے میں عوامی آگہی مہم کے تحت خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا
بدھ 13 جون 2018 21:27
(جاری ہے)
واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں ہوائی فائرنگ کے خلاف خصوصی تحریروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ ہوائی فائرنگ کو معاشرتی لعنت ،غیر شرعی ،جان لیوا ،غیر قانونی اور قبیح عمل قرار دیتے ہوئے اسکی مخالفت میںشدید نعرے بازی کرتے رہے ۔
اس موقع پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلع پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے کہا کہ عید الفطر کی چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے جامع حکمت عملی وضع کرتے ہوئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ضلع بھر میں انسداد ہوائی فائرنگ کے حوالے سے عوام میں شعور و آگاہی مہم چلائی جارہی ہے جسمیں علمائے کرام،مساجد کے آئمہ،مقامی بلدیاتی نمائندے اور سیاسی ،سماجی و مذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اراکین شامل کئے گئے ہیں جبکہ تھانوں کی مقامی سطح پر پولیس عوام کی مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اس بارے میں خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ایسے عناصر کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیجا جائے تاکہ انکی عید جیل میں گزرے ۔ ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہوائی فائرنگ ایک معاشرتی لعنت ہے جسکے ارتکاب سے انسانی زندگی کو خطرات اور عوام میں خوف وہراس کا احتمال رہتا ہے جبکہ بدقسمتی سے ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کے باعث کئی قیمتی انسانوں کی زندگی کا چراغ گل ہو چکا ہے تاہم ہوائی فائرنگ کے تدارک میں مقامی پولیس کا بھر پور ساتھ دیکر اس جان لیوا اور جاہلانہ طرز عمل کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردر ادا کریں۔واک سے ڈسٹرکٹ خطیب مفتی شفیع اللہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کے باعث انسانی زندگی کے ضیائع کو قتل عمد قرار دیا اور کہا کہ جان بوجھ کر بے جا ہوائی فائرنگ اللہ تعالیٰ اور اسکے رسولﷺ کے نزدیک اصراف جیسے ناپسندیدہ عمل کے علاوہ قتل خطاء اور قتل عمد کے زمرے میں بھی شامل ہے کیونکہ ہوائی فائرنگ کی غیر شرعی عمل کا ارتکاب پیسوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ بے گناہ انسان کی زندگی کے خاتمے کا بھی سبب بنتا ہے جو کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کسی صورت جائزنہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.