ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز 16 جون سے ہوگا‘ محکمہ موسمیات

عیدالفطر کے دنوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے‘پیشگوئی

جمعرات 14 جون 2018 12:30

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز 16 جون سے ہوگا‘ محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنائی ہے کہ 16 جون بروز ہفتے سے ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو گرج چمک کے ساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔

(جاری ہے)

عیدالفطر کے دنوں میں اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جب کہ کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون کو ہزارہ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش متوقع ہے جب کہ ساہیوال ڈویڑن میں بھی بعض مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :