پانی کی چوری روکنے کے لیے کینالز کے ساتھ رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نگراں وزیراعلی سندھ
میرا یہ مقصد ہے کہ آخری سرے تک تمام آباد گاروں کو پانی فراہم کیا جاسکے،فضل الرحمن کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
جمعرات 14 جون 2018 18:04
(جاری ہے)
سکھر بیراج اپ اسٹریم 48401 کیوسک اور ڈائون اسٹریم 15831۔
گھوٹکی بیراج اپ اسٹریم 6880 کیوسک ہے۔وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ گڈو بیراج کے لیے ایلوکیشن 31100 اور بلوچستان کے لیے 6700، سکھر بیراج 5600 اور بلوچستان 2200 اور کوٹری بیراج32500کیوسک ہے۔گڈو بیراج پانی کا اخراج:بیگاری سندھ فیڈر پانی کا اخراج 3054 کیوسک ہے، ڈیزرٹ پیٹ فیڈر 7700 ، گھوٹکی فیڈر 6626۔سکھر بیراج : نارتھ ویسٹرن کینال 3100،رائس کینال 4040 ، دادو کینال 2360،نارا کینال 10500، خیرپور فیڈر ایسٹ 1415،روہڑی کینال 10000، خیر پور فیڈر ویسٹ 1155۔کوٹری بیراج : کلری بیگار 2660، اکرم واہ 640،پنیاری 1530،نیوپھلیلی 2125 ٹوٹل 6955۔سندھ کے کینالز کا مجموعی اخراج 56905 کیوسک ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ نارا کینال کی گنجائش 13649 کیوسک ہے ، اس کے مقابلے میں پانی کا اخراج 10500 کیوسک ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی خراب صورتحال نہیں ہے مگر اس کے باوجود نارا کینال کے آخر میں پانی کی شدید قلت ہے۔اس پر سیکریٹری آبپاشی نے کہا کہ مختلف ڈسٹریبیوٹریز پر پانی چوری ہورہا تھا اور کہا کہ اب تک 50 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔نگراں وزیراعلی سندھ نے پولیس کی مدد کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ پانی کی چوری کو روکا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ میرا یہ مقصد ہے کہ آخری سرے تک تمام آباد گاروں کو پانی فراہم کیا جاسکے لہذا میں رینجرز تعینات کرنے جارہاہوں اور پانی کی چوری کا کیس براہ راست زمیندار وں کے خلاف درج ہوگا نہ کہ ان کے کم داروں(منیجرز)کے۔وزیراعلی سندھ نے سیکریٹری آبپاشی کو ہدایت کی کہ وہ کینالز اور ڈسٹریبیوٹریز اور برانچوں جہاں سے پانی چوری ہورہا ہے ان مقامات کی نشاندہی کریں اور اس کی فہرست سیکریٹری داخلہ کودیں ۔سیکریٹری داخلہ رینجرز کے ساتھ رابطہ کرکے انہیں تعینات کریں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کینالز کے ساتھ رینجرز کی تعیناتی کے لیے ڈی جی رینجرز کے ساتھ بات بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.